0
Sunday 22 Dec 2013 17:47

تحریک انصاف کا ناصر باغ میں احتجاج جاری، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

تحریک انصاف کا ناصر باغ میں احتجاج جاری، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کے خلاف مال روڈ پر ناصر باغ میں احتجاجی ریلی میں ہزاروں کارکن شریک ہیں۔ لاہور میں تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف جلسے اور ریلی کی سربراہی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کر رہے ہیں جن کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید بھی موجود ہیں۔ ریلی میں شاہ محمود قریشی اور مخدوم جاوید ہاشمی کے علاوہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مرکزی و صوبائی رہنما اور ہزاروں کارکن شریک ہیں۔ احتجاجی ریلی اور جلسے کے پیش نظر تحریک انصاف نے مال روڈ کو بینرز، تحریک انصاف کے پرچموں اور سائن بورڈز سے بھر دیا ہے اس کے علاوہ استنبول چوک میں کارکنوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

احتجاجی ریلی اور جلسے کے دوران تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک آنے والی راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری استنبول چوک سے چیئرنگ کراس اور مال روڈ پر تعینات کی گئی ہے۔ مختلف رہنما جلسہ سے خطاب کررہے ہیں جبکہ عمران خان کا خطاب کچھ ہی دیر میں ہونے والا ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکن پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کر رہے ہیں۔ ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک پورے مال روڈ کو تحریک انصاف کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ کارکن دہشت گردی اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی میں شریک ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 333196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب