0
Wednesday 25 Dec 2013 16:13

خیبر پختونخواہ کا چترال کے بعد دیامر کے علاقے پر دعویٰ

خیبر پختونخواہ کا چترال کے بعد دیامر کے علاقے پر دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا تاریخی حصہ چترال پر غیر قانونی اور ناجائز قبضہ جمانے کے بعد پاکستان کا چوتھا صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت دیامر کے حصے پر بھی قبضہ جمانے کے لیے ہر جائز و ناجائز کوشش کرنے لگی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہر سال شندور پولو فیسٹیول کے موقع پر کے پی کے حکومت شندور پر بھی قبضہ جمانے کے لیے تگ و دو کرتی رہتی ہے اور میلے کے انتظامات خود کرتی ہے۔ گلگت بلتستان کی حکومت بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب ٹھیک ہے کا نعرہ لگاتی رہتی ہے اور مہمانوں کے طور پر میلے میں شرکت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی 70 کی دہائی میں بھٹو نے گلگت بلتستان کا تاریخی حصہ شمشال چائنہ کو تحفے میں دے دیا تھا، جبکہ دوسری طرف فرقہ واریت کے نشے میں غرق جی بی کی عوام نے دیامر کے عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی کی نام نہاد اسمبلی کے وزیراعلٰی اور اس کے حواریوں نے بھی وفاق کے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے خاموشی سادھ لی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر ایسا لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ کے پی کے حکومت وفاق کی تعاؤن سے پورے گلگت بلتستان پر قبضہ جمائے میں کامیاب ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 334159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش