0
Sunday 29 Dec 2013 13:05

بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہوا تو ذمہ دار تحریک انصاف کی قیادت ہوگی، عبدالقادر پٹیل

بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہوا تو ذمہ دار تحریک انصاف کی قیادت ہوگی، عبدالقادر پٹیل

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کے گھر کا گھیراؤ قابل مذمت ہے۔ اس سے جیالوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، عارف علوی دور کی کوڑی لائے ہیں کہ وہ بلاول ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، اگر بلاول ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج کے ذمہ دار ڈاکٹر عارف علوی اور تحریک انصاف کی قیادت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاج کیلیے پریس کلب یا دوسری جماعتوں کی طرح اسمبلی کا رخ کرے۔ بلدیاتی انتخابات سر پر ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے جس ایشو پر سیاست کی جا رہی ہے اس سے ان کو کوئی عوامی حمایت نہیں ملے گی، پیپلز پارٹی کے جیالے اور شہید بینظیر بھٹو کے متوالے اپنی جانیں تو دے دیں گے لیکن اپنی شہید بی بی کے گھر پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے، اس لیے میں تحریک انصاف کی قیادت اور بالخصوص ڈاکٹر علوی کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ بلاول ہاؤس کے گھیراؤ کی کوشش نہ کریں، آج اتوارکے روز ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمے داری ان پر اور ان کی قیادت پر عائد ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 335340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش