0
Wednesday 1 Jan 2014 01:04

پیپلز پارٹی کا بہت جلد سندھ سے بھی خاتمہ ہو جائے گا، دوا خان صابر

پیپلز پارٹی کا بہت جلد سندھ سے بھی خاتمہ ہو جائے گا، دوا خان صابر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان دوا خان صابر نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی زبان کو لگام دیں اور ہوش کے ناخن لیں۔ کیا پیپلز پارٹی کی قیادت کے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ چیئرمین عمران خان کروڑوں نوجوانوں کے قائد ہیں، ان کے خلاف بہیودہ قسم کی زبان کا استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوا خان صابر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول زرداری اور دیگر کارکنان کو سیاست کی تمیز کے ساتھ ساتھ اخلاق کے تعلیم دینے کیلئے ان کی تربیتی نشست کریں، اگر آئندہ دوبارہ عمران خان کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی گندی زبان کا استعمال کیا تو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں پھر ہم بتائیں گے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے لیکر پاکستان میں سیاست تک کس قسم کے کرتوت ہیں اور تمام تر کرتوت ثبوت کے ساتھ بے نقاب کر دینگے۔ دوا خان صابر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی، قبضہ مافیا اور کمیشن کی سیاست کی وجہ سے آج پاکستان کے دیگر تینوں صوبوں سے نیست و نابود ہو کر سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور اگر پیپلز پارٹی کا یہی وطیرہ رہا تو بہت جلد سندھ سے بھی اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 336217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش