0
Wednesday 1 Jan 2014 10:43

کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کیا جائے، بیرسٹر سلطان

کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کیا جائے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ضروری ہے وہاں پر انٹراء کشمیر ڈائیلاگ کا ہونا بھی ازحد ضروری ہے تاکہ دونوں اطراف کی کشمیری قیادت مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان و بھارت کے درمیان امن کیلئے ایک پل کا کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سری لنکا کی ڈپٹی ہائی کمشنر ویجیانتھی ایدیریسنگھی ( Wijayanthi Edirisinghe) سے اپنی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں اس لئے ان کا پاک بھارت مذاکرات میں شامل ہونا بہت ضروری ہے۔ کشمیریوں نے پچھلے چھیاسٹھ برس میں بہت تشدد دیکھا ہے اور اب وہ امن کے خواہاں ہیں اور اگر کشمیریوں کو امن مذاکرات میں شریک کر لیا جائے تو وہ امن لانے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بیرسٹر سلطان نے کہاکہ سری لنکا بھی بہت سے بحرانوں سے گزر چکا ہے اور وہ کشمیریوں کے جذبات کو بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے اب کشمیر میں امن کیلئے کوششیں کی جانی چاہیں۔ بیرسٹر سلطان نے آزادکشمیر اور سری لنکا کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اقدامات پر بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 336267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش