0
Monday 6 Jan 2014 18:17

اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے نتیجے دب چکا ہے کشمیر حل کیلئے متبادل راستہ تلاش کرنے کی ضرورت، میرواعظ عمر

اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے نتیجے دب چکا ہے کشمیر حل کیلئے متبادل راستہ تلاش کرنے کی ضرورت، میرواعظ عمر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے نیچے دب چکا ہے اور یہ ادارہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے متبادل راستے تلاش کرنے کی بھی ضرورت ہے، حریت صدر دفتر سرینگر  میں ’’مسئلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی بے حسی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ جن مقاصد کے لئے اقوام متحدہ کو وجود میں لایا گیا تھا وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوا ہے، انہوں نے کہا ’’یہ ادارہ جہاں کشمیر سے متعلق اپنی پاس کردہ قراردادوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکا وہیں کشمیر میں حقوق انسانی کی ابتر پامالیوں کے حوالے سے اس ادارے کی خاموشی مجرمانہ نوعیت کی رہی ہے‘‘، میرواعظ عمر کا کہنا تھا کہ کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں جہاں مسئلہ کو کشمیر کو قانونی بنیاد فراہم کرتی ہے وہیں اس مسئلہ کے حل کے حوالے سے متبادل راستے بھی تلاش کرنے ہونگے اور اس مسئلے سے جڑے سبھی فریقین کے درمیان بامعنی مذکرات کے ذریعے بھی اس مسئلے کا کوئی منصفانہ حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔

حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کی کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے اس لئے حریت نے فیصلہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے یا نہیں، ہم ریاست کے تمام خطوں جموں کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں کے ساتھ مل کر مسئلہ کے حل لئے کوشش کرے گی، انہوں نے کہا کہ حل کے حوالے سے الگ الگ رائے ہے، کچھ آزادی چاہتے، کچھ لوگ الحاق پاکستان اور کچھ آوٹ آف بکس حل، لیکن ایک معاملے پر سب متفق ہیں کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس آئین میں سہ فریقی مذاکرات کی گنجائش موجود ہے، میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ سیریا، افغانستان، جنوبی سوڈان اور عراق میں اقوام متحدہ کا رول مشکوک رہا ہے اور عالمی طاقتیں اس ادارے کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے حتیٰ کہ کشمیر کے حوالے سے اس ادارے نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے، ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اس بیان کہ بھارت و پاکستان کی قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ چکی تھی، پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میرواعظ عمر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اس بیان سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اگر دونوں ممالک کی قیادت سیاسی جرات مندی سے کام لے تو اس مسئلے کے حل کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 337849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش