0
Tuesday 7 Jan 2014 17:51
قومی امن کنونشن نے انتہاءپسندی اور فرقہ واریت کے بت پاش پاش کر دیئے

میلاد کے جلوس پر حملہ ہوا تو ذمہ دار چوہدری نثار اور رانا ثناءاللہ ہونگے، صاحبزادہ حامد رضا

میلاد کے جلوس پر حملہ ہوا تو ذمہ دار چوہدری نثار اور رانا ثناءاللہ ہونگے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میلاد کے پروگراموں کے حکومتی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہیں، کوئی سانحہ رونما ہوا تو ایف آئی آر وفاقی وزیر داخلہ اور صوبائی وزیر قانون کے خلاف درج کروائیں گے، عالمی امن کے لیے سب سے خطرناک ملک امریکہ ہے، بلدیاتی الیکشن عدالت اور حکومت کے درمیان فٹ بال بن گیا ہے، سابق آرمی چیف کو غدار کہنا پاک فوج کی تضحیک ہے، سندھ میں شہری و دیہی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، قومی امن کنونشن نے انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے بتوں کو پاش پاش کر دیا ہے۔ فوج کے گملوں میں پرورش پانے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔ میاں نواز شریف جنرل مشرف کی طرح جنرل ضیاء کو بھی غدار کہنے کی ہمت پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدمیلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ تنظیماتِ اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مفاد پرستی اور اقتدار پرستی کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا ہے، حکومت اور فوج ملک کو دہشت گردوں سے پاک کریں، سات خاندانوں کے قبضہ گروپ نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، حکومت کے سات مہینوں میں غریبوں کو کچھ نہیں ملا، ملک کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے، نظام اور امام بدلنے کی تحریک چلانا ہوگی، چیف جسٹس سپریم کورٹ ملک توڑنے کی باتوں کا نوٹس لیں، میلادالنّبی کے موقع پر تمام مسلمان امن پسندی کا عہد کریں، دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے اشتعال پھیلا رہے ہیں، حکومت امن پسندوں کی حوصلہ شکنی اور امن دشمنوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ پاکستان کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے، حکمران خوف خدا اور خوف قانون سے عاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 338487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش