0
Wednesday 8 Jan 2014 21:20

طالبان سے مذاکرات، جے یو آئی کے دھڑوں میں شدید اختلافات

طالبان سے مذاکرات، جے یو آئی کے دھڑوں میں شدید اختلافات
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی طرف سے طالبان کیساتھ مذاکرات کا ٹاسک مولانا سمیع الحق کو دینے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عمران خان کے بیان کہ مولانا فضل الرحمن سے کوئی امید نہیں اس لئے سمیع الحق کو ہی موقع دیا جائے، پر جمعیت علماء اسلام (س) اور (ف) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ ذرائع سے گفتگو میں جے یو آئی (س) کے ترجمان مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ یہ وزیراعظم سے پوچھنا چاہیئے کہ اتحادی ہونے کے باوجود 6 ماہ سے زائد عرصہ میں مولانا فضل الرحمن کو ٹاسک کیوں نہیں دیا؟ مولانا سمیع الحق کا کوئی قصور نہیں، ان پر تنقید نہ کی جائے۔
ترجمان کے مطابق فضل الرحمن کا کردار خود طالبان کے ہاں متنازعہ ہے جبکہ سمیع الحق متنازع نہیں۔ دوسری طرف جے یو آئی (ف) کے ترجمان مولانا امجد خان نے کہا کہ مذاکرات کی بنیاد مولانا فضل الرحمن نے قبائلی جرگہ سے رکھی اور اب بھی حقیقی کردار وہی ادا کرینگے۔ ادھر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عمران خان کا بیان سیاسی رنجش اور شخصی مخالفت ہے، مذاکرات کی کامیابی کا انحصار صرف ریاست پر ہے، مولانا سمیع الحق یا مولانا فضل الرحمن پر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 339024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش