0
Friday 10 Jan 2014 18:53

وزیراعظم نے ہنگو کے شہید طالبعلم اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کردی

وزیراعظم نے ہنگو کے شہید طالبعلم اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کردی
اسلام ٹائمز۔ بلآخر سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم رنگ لے آئی، وزیراعظم نواز شریف نے ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو اعتزاز حسین کو ستارہٴ شجاعت دینے کی ایڈوائس بھجوا دی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہید اعتزاز حسین نے جان کی قربانی دے کر سیکڑوں طالب علموں کی جان بچائی، نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسین نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرکے حب الوطنی اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی۔ چند روز قبل شہید اعتزاز حسن نے صبح کے وقت سکول جاتے ہوئے ایک خودکش بمبار کو دبوچ لیا تھا جو سکول کے اندر گھس کر دھماکہ کرنا چاہتا تھا، خودکش بمبار نے جب اپنے آپ کو اعتزاز کے ہاتھوں بےبس پایا تو اس نے خود کو اڑا لیا تھا جس کے باعث اعتزاز بھی شہید ہو گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، جس وقت اعتزاز اسکول کے گیٹ پر پہنچا تو عین اسی وقت اسکول کی اسمبلی جاری تھی، خودکش بمبار اندر اسمبلی میں گھس کر کارروائی کرنا چاہتا تھا تاہم اعتزاز کی قربانی نے اسمبلی میں موجود ایک ہزار معصوم طالب علموں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔ 15 سالہ اعتزاز کی اس عظیم قربانی پر سوشل میڈیا پر اسے نشان حیدر دینے کی زبردست تحریک چلائی گئی۔ قومی میڈیا اور عالمی میٖڈیا پر اعتزاز کی اس قربانی کو زبردست پزیرائی ملی، آج سینیٹ میں بھی چودھری اسلم اور اعتزاز کو خراج تحسین پیش کرنیکی متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 339705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش