0
Monday 13 Jan 2014 09:46

بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا ؛ حافظ سعید

بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا ؛ حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکل رہا ہے، بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کہتے ہیں کہ قوم استعماری طاقتوں کے شکنجے میں ہے، اسے آزاد کرانا ہوگا۔ اسلام آباد میں پاکستان کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی حیثیت کھو کر واپس جا رہا ہے، بھارت کو بھی کشمیر سے نکلنا ہو گا۔ امریکہ اور بھارت کو پریشانی ہے کہ کل کیا کچھ ہونے والا ہے، امریکہ کی 2014ء میں واپسی ہے اور اگر یہ ہوئی اور یہ ہونی ہے، میں نہیں مانتا کہ اس کے رکنے کی کوئی گنجائش ہے، بہانے تو بنائے جا رہے ہیں کہ کرزئی دستخط کر دیں اسکا کوئی وزیر ہی دستخط کر دے۔ 

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکمران طبقہ استعماری طاقتوں کے شکنجے میں ہے جسے آزاد کرایا جائے، دفاع پاکستان کونسل قوم کو آزاد کرانا چاہتی ہے تاکہ ہم آزاد قوموں کی طرح فیصلے کر سکیں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں گیس ہے نہ بجلی، قرضوں سے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی اور یہ معیشت کشکول پھیلانے اور نہ ہی شرمناک شرائط پر قرضہ لینے سے بہتر نہیں ہو گی بلکہ خود انحصاری، دیانت اور سادگی اپنانے سے ہو گی۔ تقریب سے اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے میڈیا کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے ملک سے فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 340476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش