0
Thursday 16 Jan 2014 23:46

ڈاکٹروں کے مطالبات جائز اور قانونی ہیں انکی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فدا محمد ناشاد

ڈاکٹروں کے مطالبات جائز اور قانونی ہیں انکی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فدا محمد ناشاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما و رکن اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کے مطالبات جائز اور قانونی ہیں، جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں تاہم ڈاکٹرز علاقے کے مخصوص موسمی حالات کے پیش نظر ہڑتال کو موخر کرنے پر غور کریں۔ انہوں نے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر حیدر، ڈاکٹر نیاز علی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیراعلٰی سید مہدی شاہ سے بھی اس اہم ترین ایشو پر تفصیلی بات ہوئی ہے اور وہ بھی آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدر اور ڈاکٹر نیاز علی نے بتایا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہیں، لیکن ہمیں سید مہدی شاہ کے کسی وعدے پر اعتبار نہیں ہے۔ انہوں نے پہلے بھی وعدہ کیا لیکن وہ صرف وقت گزاری کے علاوہ اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں رکھتے ہیں۔ اگر چیف سیکرٹری، وفاقی وزیر یا آپ خود ہمیں یقین دلاتے ہیں تو ہم اپنی مرکزی کمان سے مشاورت کر سکتے ہیں۔ جس پر حاجی ناشاد نے کہا کہ میں بحیثیت ممبر اسمبلی بات کر سکتا ہوں تاہم آپ کے مسائل براہ راست حل کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 341864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش