0
Saturday 18 Jan 2014 23:22

نبئ رحمت (ص)کے ماننے والے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں، علامہ ریاض شاہ

نبئ رحمت (ص)کے ماننے والے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تازہ واقعات ملکی سلامتی کیخلاف گہری سازش ہیں، علماء و مشائخ منبر و محراب سے امن کے حق میں آواز اٹھائیں، پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے تحفظ کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، بے گناہوں کا خون بہانیوالے نبئ امن و رحمت(ص) کے اُمّتی نہیں ہو سکتے، غلامانِ رسول امن کا جھنڈا سربلند رکھیں گے، رحمتِ عالم (ص) کے ماننے والے امن و محبت کے علمبردار ہیں، محبتِ رسول کا تقاضا ہے کہ مسلمان فرقہ واریت اور تعصبات سے بالاتر ہو کر امن و محبت کو فروغ دیں۔ حبیبِ کبریا (ص) کی اطاعت و محبت ہی کائنات کی سب سے بڑی دولت ہے، حضور (ص) کی آمد سے دنیا توحید کے نور سے جگمگا اٹھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ عالمِ کفر مسلمانوں کے بدن سے رُوحِ محمد (ص) نکالنا چاہتا ہے، جس دل میں حُبِّ نبی (ص) کی شمع روشن نہیں وہ دل نہیں قبرستان ہے، معاشرے کو تاریکیوں سے نکالنے کے لیے حضور (ص) کی تعلیمات پر امن کیا جائے، دورِ حاضر کا مسلمان رُوحِ بلالی سے محروم ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و سنّت کی بالادستی ہی تمام ملکی مسائل کا حل ہے، نبئ رحمت (ص) کے ماننے والے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 342586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش