0
Thursday 23 Jan 2014 12:21

مقبوضہ کشمیر، 26 جنوری کو کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کی ہڑتال کال و یوم سیاہ

مقبوضہ کشمیر، 26 جنوری کو کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کی ہڑتال کال و یوم سیاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کی طرف سے 26 جنوری کی ہڑتال کال کو مکمل حمایت کرتے ہوئے سینئر حریت رہنماء و جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ ہم دنیا پر اس دن کے حوالے سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ابھی حل طلب مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ریاست کے عوام سے اُنکی مستقبل کی وابستگی کے بارے میں آزادانہ طور رائے پوچھا جانا ابھی باقی ہے اسلئے کشمیری عوام یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور مناتے ہیں ریاست جموں و کشمیر کے باہر اس دن کو منانے میں ہم اسکے قطعی مخالف نہیں ہیں کیونکہ یہ انکا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ سردی اور برف بھاری کے باوجود 26 جنوری کے پیش نظر جگہ جگہ جامہ تلاشی کرنے کے بہانے تذلیل کی جاتی ہے اور بزرگوں اور خواتین کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سالویشن مومنٹ کے سیاسی ورکروں اور جیلوں سے رہائی پانے والے جوانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور 26 جنوری آنے کے ساتھ ہی بار بار ہراساں و پریشان کیا جاتا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلبل نوگام اور ڈاڈسر ترال میں حال ہی میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے شہداء کے عظیم نصب العین کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے فکری و عملی یکسوئی کے ساتھ مبنی برحق جدوجہد کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 344068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش