0
Thursday 23 Jan 2014 21:31

یہ شہدا کے لہو کی حرارت ہے جس نے اتنی سردی کو بھی شکست دیدی ہے، ناصر عباس شیرازی

یہ شہدا کے لہو کی حرارت ہے جس نے اتنی سردی کو بھی شکست دیدی ہے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے کر کے اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے کھارادار کے دھرنے میں پولیس نے جس طرح لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے اُس سے سندھ حکومت کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے چوک نواں شہر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہدا کے لہو کی حرارت ہے جس نے اتنی سردی کو بھی شکست دیدی ہے، پاکستان میں ایک مخصوص مائنڈ سیٹ ہے جو اس طرح کی کاروائیاں کر رہا ہے جسے پوری قوم نے بے نقاب کر دیا ہے۔ اس موقع پر ناصر عباس شیرازی نے کراچی میں کھارادار کے مقام پر دھرنے پر فائرنگ اور شیلنگ کے بعد گرفتار نوجوانوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا اور حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت ہمارے پُرامن دھرنوں اور مظاہروں کو سیکیورٹی فراہم کرے اگر کہیں نقصان ہوا تو حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 344284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش