0
Friday 24 Jan 2014 18:54

کراچی میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے کارکن اور بھتہ خوروں سمیت 70 افراد گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے کارکن اور بھتہ خوروں سمیت 70 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم کے کارکن اور بھتہ خوروں سمیت 70 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے لانڈھی، قائدآباد، شیرپاؤ کالونی، شاہ فیصل، مومن آباد اور پاکستان بازار سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد میں کالعدم تنظیموں کے کارکن اور بھتہ خور شامل ہیں، گرفتار کئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کو تفشیش کے لئے مختلف نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 344556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش