0
Tuesday 28 Jan 2014 13:07

لاپتہ وزیراعظم کا ایوان میں انتظار

لاپتہ وزیراعظم کا ایوان میں انتظار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کی کاروائیوں میں مسلسل عدم شرکت کی وجہ سے انہیں کل اسمبلی کے اجلاس میں بعض اراکین کی جانب سے گمشدہ قرار دے دیا گیا۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات، خصوصاً سیکیورٹی فورسز پر پے درپے دو حملوں کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس صورتحال کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے سربراہوں نے ایک اک کرکے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی اس ایوان سے غیرحاضری پر افسوس کا اظہار کیا، جس نے انہیں قوم کی قیادت کے لیے منتخب کیا تھا۔

پیر کا دن موجودہ قومی اسمبلی کا 80 واں دن تھا۔ نواز شریف نے اب تک اس کے اجلاسوں میں صرف سات دن شرکت کی ہے۔ اس کے افتتاحی اجلاس میں انہوں نے حلف اُٹھانے کے لیے اور ان کے بطور وزیراعظم کے انتخاب کے لیے، اس کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے تین دن شرکت کی تھی۔ بعد میں صدارتی خطاب کے دوران، نئے صدر کے انتخاب، وفاقی بجٹ پیش کرنے کے دوران اور بعد میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل کا اعلان کرنے کے لیے وہ ایون میں تشریف لائے۔
خبر کا کوڈ : 345807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش