0
Sunday 2 Feb 2014 23:40

ڈیرہ اسماعیل خان کی پسماندگی کے اصل ذمہ دار مولانا برادران ہیں، علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان کی پسماندگی کے اصل ذمہ دار مولانا برادران ہیں، علی امین گنڈہ پور
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان کی پسماندگی کے اصل ذمہ دار مولانا برادران ہیں، ڈیرہ کے عوام نے کبھی مولانا فضل الرحمان اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی سے یہ نہیں پوچھا کہ کہ انھوں نے ڈیرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کون سا میگا پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، یہاں تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی تک کو بھی ممکن نہیں بناسکے۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور شہر و مضافاتی علاقوں کے لوگون کو نہ صرف صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں بلکہ صاف پانی کی بند سکیموں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا شہر سے نکاسی آب کے لیے میگا پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام سے زیادتی کرنے والے 41 پٹواریوں اور 16 تحصیلداروں کو معطل کرچکا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 347776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش