0
Saturday 21 Aug 2010 10:47

ایران کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے امداد

ایران کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے امداد
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل نے پاکستان حکومت اور قوم کے ساتھ یکجہتی اور سیلاب زدگان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایران نے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لئے اب تک فضائی راستے کے ذریعے دو امدادی کھیپ اور ٹرکوں کے ذریعے زمینی راستے سے 140 ٹن امدادی اشیاء بھیجی ہیں،جن میں دوائیں،کمبل،خیمبے،کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں، جبکہ مزید امدادی کھیپ ارسال کی جا رہی ہیں۔ 
اس سلسلے میں جمعیت ہلال احمر ایران کے شعبہ امداد کے سربراہ ڈاکٹر مظفری کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی،تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکے۔واضح رہے کہ ایران کی مذہبی قیادت نے سیلاب سے متاثر پاکستانی مسلمانوں کی امداد کے لئے زکوٰة،فطرہ کے علاوہ خمس کی مد سے ایک تہائی سہم امام ع دینے کا فتویٰ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 34868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش