0
Tuesday 11 Feb 2014 19:28

ڈی آئی خان، پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو رضاکاروں کی حفاظت پر معمور ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ پروآ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیو ٹیم ویکسینیشن کے عمل میں مصروف تھی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا گڑھ قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوے فیصد پولیو وائرس جینیاتی طور پر پشاور میں موجود وائرس جیسے ہی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2013 میں 2012 کے مقابلے میں زیادہ پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔ ادارے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 91 جبکہ 2012 میں 58پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔ پاکستان دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اس مہلک بیماری سے بچوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے، لیکن ملک بھر میں کافی عرصے سے مسلسل پولیو ٹیموں کو نشانہ بنائے جانے سے یہ مہم متاثر ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 350604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش