0
Thursday 13 Feb 2014 11:15

سنی اتحاد کونسل کے سینئر رہنما علامہ اطہر القادری انتقال کر گئے

سنی اتحاد کونسل کے سینئر رہنما علامہ اطہر القادری انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ پیر محمدا طہر القادری انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج جمعرات بعداز نماز مغرب جنازہ گاہ پیر سید نصیر الدین المعروف پیر بابا شاہ پور کانجراں ملتان روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ پیر سید کرامت علی حسین سجادہ نشین علی پور سیداں شریف پڑھائیں گے۔ علامہ اطہر القادری کچھ عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اہلسنت اور اہل تشیع علما نے پیر اطہر القادری کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مظاہر شگری، سینئر رہنما اسد عباس نقوی، انجمن طلباء اسلام کے اکرم رضوی، جماعت اہلسنت پاکستان کے نواز کھرل اور دیگر رہنماؤں نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ علامہ اطہر القادری کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ پیر اطہر القادری نے اتحاد اہل سنت کیلئے بیش بہا خدمات سرانجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 351140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش