0
Thursday 13 Feb 2014 21:13

شام میں دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث پاکستانی نژاد برطانوی کے گھر چھاپہ

شام میں دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث پاکستانی نژاد برطانوی کے گھر چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار کیمطابق شام میں خودکش حملہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی نثراد شخص کے گھر پر برطانوی پولیس نے ویسٹ سکس میں چھاپہ مارا ہے اور تلاشی لی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ عبدالوحید ماجد نے شام کے شہر الیپو میں جیل پر خودکش حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں باغیوں نے اپنے ساتھی قیدی آزاد کرا لیے تھے۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ 41 برس کے عبدالوحید ماجد نے شام کے شہر الیپو کی جیل پر بارود سے بھرے ٹرکے کے ذریعے خودکش حملہ کیا تھا۔ وہ کراؤلی کے علاقے لینگلے گرین میں واقع اس گھر میں رہائش پذیر تھا۔ تین بچوں کے باپ وحید نے اگست میں اپنے اہل خانہ کو بتایا تھا کہ وہ شام جا رہا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ہر تین روز بعد اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرتا تھا۔ تاہم سات روز سے اس نے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا۔ برطانوی حکام کی جانب سے اسکی شناخت کے بارے میں حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ عبدالوحید ماجد کا آبائی وطن پاکستان ہے اور وہ شام میں مارا جانے والا آٹھواں برطانوی شہری ہے۔ وحید کے رشتہ دار محمد جمیل کا کہنا ہے کہ وحید انتہاپسند نہیں تھا اور اگر انہیں اس معاملے کا علم ہوتا تو وہ کبھی اسے شام نہ جانے دیتے۔
خبر کا کوڈ : 351410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش