0
Friday 14 Feb 2014 12:31

ویلنٹائن ڈے اسلامی اقدار کے منافی مغربی تہوار ہے، آئی ایس او پشاور

ویلنٹائن ڈے اسلامی اقدار کے منافی مغربی تہوار ہے، آئی ایس او پشاور
اسلام ٹائمز۔ اگر مسلمان اپنی تہذیب و تمدن اور رسومات کی صحیح تشخیص کرکے انہیں اپنا لیں تو آئے روز مغربی یلغار کے شکنجے سے جان چُھڑا سکتے ہیں، لیکن دن بدن ہم بھرپور طریقے سے اُن کے آلہ کار کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا راز اُسکی نوجوان نسل کی بیداری پر ہے۔ مگر افسوس کہ مستقبل کے معمار مغرب کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں, لیکن جو قومیں آج مغرب کے مقابلے میں بر سر پیکار ہیں وہ دنیا میں کامیاب و کامران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات زوار علی نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغربی تہوار ویلنٹائن ڈے کی روک تھام نہ کی گئی تو ہمارے معاشرے کی بنیادیں کُھوکھلی ہو کر رہ جائیں گی اور نافرمان اور بے حیاء نسل کے سوا ہمارے ہاتھ کُچھ نہیں آئے گا۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انیس الحسن نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اور بے حیائی پر مبنی ثقافت ہے، جو اسلامی روایات کے خلاف ہے اور اسلامی اقدار کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 351499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش