0
Saturday 15 Feb 2014 11:22

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے قریب 2 دھماکے

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے قریب 2 دھماکے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹارگٹڈ آپریشن اور پولیس رینجرز کی کارروائیوں کے باوجود بے لگام دہشتگردوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تواتر سے حملے جاری ہیں۔ ہفتہ کی علی الصبح اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں دہشت گردوں نے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔
 
کراچی میں آج مسلسل تیسرے دن بھی سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر رہے، دھماکے سے متعلق پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مومن آباد تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے پہلے دستی بم پھینکا جس کے بعد سڑک پر نصب بم کا دھماکا ہوا، دھماکے میں 5 افراد زخمی، جب کہ تھانے کے سامنے کھڑی گاڑی اور قریب کھڑے رکشہ کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دوسرا دھماکا نصب بم کا تھا جس میں ڈھائی سے تین کلو بارود مواد، نٹ بولٹ اور بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 351823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش