0
Saturday 15 Feb 2014 11:30

کشمیر کی آزادی نواز شریف کا خواب ہے جو جلد پورا ہو گا، شکیل اعوان

کشمیر کی آزادی نواز شریف کا خواب ہے جو جلد پورا ہو گا، شکیل اعوان
اسلام ٹائمز۔ اعوان آباد کی سرزمین غیور، وفادار اور قربانی دینے والوں کی سرزمین ہے عوام یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 فروری کو حلقہ بلوچ سے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائیں۔ اعوان آباد کو محروم رکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ کشمیر کی آزادی میاں نواز شریف کا خواب ہے جو جلد پورا ہو گا۔ حلقہ بلوچ کے دورہ کرنے کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ اعوان برادری سابق ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان نے اعوان آباد میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اںھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ 22 فروری کو حلقہ بلوچ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فاروق احمد طاہر کی کامیابی پیپلز پارٹی کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر سے بھی پیپلز پارٹی کی لوٹ کھسوٹ، غنڈہ گردی اور بدمعاشیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام سے میاں نواز شریف بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتی۔ پاکستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 351827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش