0
Monday 17 Feb 2014 22:26

وزیرِ اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے 2 ارکان کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے 2 ارکان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی اور میجر ریٹائرڈ عامر نے ملاقات کی ہے، عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ عرفان صدیقی اور میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ملاقات میں وزیر اعظم سے ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد کی صورت حال پر بات ہوئی، وزیراعظم نے ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں اکتیس جنوری سے اب تک کے مذاکراتی عمل اور پیش رفت پر بات ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 352702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش