0
Tuesday 18 Feb 2014 01:21

حکومت طالبان سے مذاکرات ناکام کرتی ہے تو قوم کو اس کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا، صاحبزادہ ابوالخیر

حکومت طالبان سے مذاکرات ناکام کرتی ہے تو قوم کو اس کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے حکومت اور طالبان کو سب سے پہلے فائر بندی کا اعلان کرنا ہوگا۔ حیدرآباد میں جمعیت علمائے پاکستان کے انتخابات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات ہونے چاہئیں، دونوں فریقین کوشش کریں کہ بات چیت کامیاب ہو اور پاکستان کودہشت گردی سے نجات ملے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں فریقین کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر فائر بندی کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے اس بات کا بھی تعین کیا جائے کہ کون سا فریق مذاکراتی عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا، اگر حکومت مذاکرات ناکام کرتی ہے تو قوم کو اس کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا اور اگر طالبان سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو ان کے خلاف قوم متحد ہوجائے، اب قوم کو یہ بتانا ہوگا کہ کون مذاکرات ناکام بنارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 352750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش