0
Friday 27 Aug 2010 11:20

پاکستان میں القاعدہ کے مضبوط مراکز ہیں،حامد کرزئی

پاکستان میں القاعدہ کے مضبوط مراکز ہیں،حامد کرزئی
کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں موجود القاعدہ اور دیگر عسکریت پسندوں کے مضبوط مراکز ہیں،جہاں سے افغانستان پر حملے کئے جاتے ہیں،امریکا افغانستان سے باہر قائم دہشت گردی کے مراکز کے خلاف کارروائی کرے،جب تک افغانستان سے باہر موجود دہشتگردی کی جڑیں ختم نہیں کی جائینگی،یہ جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔ افغان صدر نے امریکی جنرل جیمزمیٹس کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مرکز افغانستان نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکی نئی حکمت عملی ناکام ہوئی ہے اور طالبان اب بھی افغانستان کے لے خطرہ ہیں۔کابل میں افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی حکام اور امریکی جنرل جیمز میٹس سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کیئے بغیر دہشتگردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔انکا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں کم کر کے اور انکی زندگیوں کی حفاظت کر کے ہی جنگ میں کامیابی ممکن ہے۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے اعلان دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ابھی اتحادی فوج کے انخلا کا مناسب وقت نہیں۔ 
آج نیوز کے مطابق افغان پولیس اہلکار کی ہلاکت پر سیکڑوں افغانوں نے نیٹو اڈے میں احتجاجا گھسنے کی کوشش کی اور نیٹو فورسز کی فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز صوبہ بادغیس میں تربیت کے دوران ایک افغان پولیس اہلکار نے دو ہسپانوی پیراملٹری پولیس اہلکار اور ایک ہسپانوی ترجمان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔جس کے بعد سکیورٹی فورسزنے افغان اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔
افغان اہلکارکے قتل پر سیکڑوں شہریوں نے نیٹو اڈے میں گھسنے کی کوشش کی،اس دوران نیٹو سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔مظاہرین نے نیٹو اڈے کے دروازے پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 35433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش