0
Monday 24 Feb 2014 16:34

ممکنہ آپریشن کے پیش نظر شمالی وزیرستان سے لوگوں کی نقل مکانی شروع

ممکنہ آپریشن کے پیش نظر شمالی وزیرستان سے لوگوں کی نقل مکانی شروع
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر تحصیل میر علی سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ شمالی وزیرستان کے لوگوں کی بڑی تعداد بنوں کے راستے ڈی آئی خان، پشاور، لکی مروت اور کرک کا رخ کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے دن بمباری اور خوف و ہراس کی وجہ سے وہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ بے سر و سامانی کی حالت میں ٹرکوں اور فلائنگ کوچز کے ذریعے شمالی وزیرستان سے رواں دواں ہیں۔ تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک نقل مکانی کرنے والوں کو آئی ڈی پیز کا درجہ نہیں دیا گیا اس لیے ان کے لیئے رہائش یا راشن کی فراہمی کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 354972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش