0
Wednesday 26 Feb 2014 08:41

جامعہ باب العلم مقبوضہ کشمیر میں تربیتی کیمپ اختتام پذیر

جامعہ باب العلم مقبوضہ کشمیر میں تربیتی کیمپ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ادارہ جامعہ باب العلم کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں مدرسین کے 20 روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام پر حوزہ علمیہ کے امام خمینی (رہ) کے ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے علاوہ حوزہ کے معلمین اور کئی معزز شہریوں نے شرکت کی، تربیتی کیمپ کا آغاز 5 فروری کو ہوا تھا جس میں شاخہائے مکاتب کے مدرسین کو تدریسی تربیت دی گئی، معلمات مکاتب کیلئے اسی نوعیت کا تربیتی کیمپ کا انعقاد حوزہ علمیہ مکتب الزہرا (ع) حسن آباد سرینگر میں کیا گیا ہے جو ہنوز جاری ہے، اس موقعہ پر صدر انجمن شرعی شیعیان نے کیمپ میں تربیت پانے والے مدرسین میں اسناد تقسیم کیں اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، اپنے خطاب میں آغا حسن نے دینی تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی دینی تعلیم کا حصول ہر مسلمان مرد و عورت پر واجب ہے، انہوں نے کہا کہ انجمن شرعی شیعیان کا بنیادی نصب العین اقامت دین ہے اور اطفال قوم کو بنیادی دینی تعلیم سے آراستہ کرنا اقامت دین کا ابتدائی مرحلہ ہے۔ اس موقعہ پر انہوں نے جامعہ باب العلم سے منسلک شاخہائے مکاتب کے ایک ناظر مولوی علی محمد چکان کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی تدریسی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 355581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش