0
Saturday 1 Mar 2014 22:30
چور بھی کہے چور چور

شام میں خونریزی کا ذمہ دار روس ہے، سعودی عرب

شام میں خونریزی کا ذمہ دار روس ہے، سعودی عرب
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کیطرف سے سعودی عرب کے ذریعے شامی باغیوں کو اسلحہ کی سپلائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے متنبہ کرنے کے جواب میں، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے روس کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ماسکو کو ہی شام میں خونریزی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں روس کی جانب سے شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شامی حکومت کی حمایت کر رہا ہے، اور سعودی عرب شامی باغیوں کی حمایت نہیں کر رہا۔ واضح رہے کہ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے 3 روز قبل جاری ایک بیان میں سعودی عرب کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے سے باز رہے، اگر شامی باغیوں کے ہاتھوں میں ہتھیار آ گئے تو اس سے پورا خطہ خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 356964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش