0
Tuesday 4 Mar 2014 00:12

غیرقانونی بھرتیوں کی حمایت کا کوئی شرعی، اخلاقی اور قانونی جواز موجود نہیں، آغا علی رضوی

غیرقانونی بھرتیوں کی حمایت کا کوئی شرعی، اخلاقی اور قانونی جواز موجود نہیں، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں کی حمایت کا نہ کوئی شرعی جواز موجود ہے اور نہ قانونی و اخلاقی۔ تاہم میرٹ کی بحالی کے لیے غیرقانونی بھرتیوں سے انٹرویو افسوسناک ضرور ہے لیکن ناقابل برداشت نہیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا محکمہ تعلیم میں میرٹ کو بحال کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ اب انٹرویو پینل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انٹرویو کا انعقاد شفّاف انداز میں کرے۔ انتظامیہ کی حالیہ اقدام سے ایسا لگتا ہے کہ گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کو نااہل اور جعلی ڈگریوں کے حامل اساتذہ سے پاک کر کے لائق اساتذہ کو تقرر کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون آئندہ الیکشن میں ووٹ بنک بنانے کی خاطر قوم کی مستقبل سے کھیلنے کی بجائے محکمہ تعلیم سے نکالے جانے والے افراد کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کریں۔ ان غیرقانونی تقرریوں کی بے روزگاری کے بہانے نااہل افراد کو محکمہ تعلیم میں رکھنے کے لیے پس پردہ سرگرمیاں قومی جرم اور شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن مافیا سے مربوط نام نہاد سیاسی رہنماء آئندہ الیکشن میں عوامی جواب کے منتظر رہیں۔
خبر کا کوڈ : 357596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش