0
Friday 7 Mar 2014 21:26

جی بی حکومت نے سیاحوں کی تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے ہیں، مہدی شاہ

جی بی حکومت نے سیاحوں کی تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے ہیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ قدیم تہذیب سے مالامال ہے۔ گلگت بلتستان میں قدرتی سیاحتی مناظر ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت اپنے محدود وسائل سے پوری دنیا میں گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں حالانکہ پاکستانی عوام پرامن اور محبت کرنے والے ہیں۔ مہمان نوازی کے اعتبار سے دنیا بھر میں گلگت بلتستان کے لوگوں کا کوئی ثانی نہیں حکومت نے سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی حکومت نے مقامی اور بین القوامی سیاحوں کی مکمل تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے برلن میں سیاحت کے فروغ کیلئے بین القوامی سطح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنے قدرتی سیاحتی مقامات کے حوالے سے دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ وزیراعلٰی نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور بین القوامی سطح پر سیاحوں کو گلگت بلتستان کے پُرکشش مقامات کو متعارف کرانے کیلئے اس سیاحتی میلے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے ٹورآپریٹرز اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین رابطے سے پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے خصوصی مقام رکھنے والے صوبے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ بین القوامی سیاحتی میلے میں شرکت کا مقصد پوری دنیا میں گلگت بلتستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 359192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش