0
Saturday 8 Mar 2014 16:24

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 10 مارچ سے شروع ہوگی

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 10 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم 10 مارچ جبکہ قومی مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پیر سے شروع ہونے والی تین روزہ خصوصی پولیو مہم کے دوران کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب اور شیرانی میں 7 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 1794 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ اس دوران 78 ٹرانزٹ کے مقامات اور 228 مراکز پر بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ دوسری جانب صوبے میں انسداد پولیو مہم کی تین روزہ قومی مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی۔ جوکہ 26 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران صوبہ بھر میں تقریباً 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 359421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش