0
Tuesday 11 Mar 2014 23:57

طالبان کو دفاتر کھولنے کی پیشکش کرنا عوام کو دہشتگردوں کے رحم پر چھوڑنے کے مترادف ہے، ثروت اعجاز قادری

طالبان کو دفاتر کھولنے کی پیشکش کرنا عوام کو دہشتگردوں کے رحم پر چھوڑنے کے مترادف ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تھر کی قحط سالی اور معصوم بچوں کی اموات پر پوری قوم افسردہ اور گہری تشویش میں ہے، تھر قحط سالی پر سیاست چمکانے کی بجائے تمام اکائیاں متحد ہوکر ریلیف کے عمل کو تیز بنائیں، تھر کی کشیدہ صورتحال پر قابو پانا ملک کے ہر فرد کی اخلاقی، قومی، انسانی ذمہ داری ہے، تھر میں قحط سالی کے ذمہ داروں کے خلاف فی الفور کاروئی عمل میں لائی جائے، پاک فوج اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 50 ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کی حمایت اور کالعدم دہشتگردوں کو سیاسی دفاتر کھولنے کی پیشکش آئین کے خلاف ہے، عوام ان قوتوں کے چہروں کو پہچان لیں جو دہشتگردوں کی کھل کر حمایت کررہے ہیں، ملک کے آئین کے غداروں، خود ساختہ جعلی شریعت مسلط کرنے والوں اور خودکش حملے بم دھماکے کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، کالعدم تنظیموں کو دفاتر کھولنے کی پیشکش کرنا ملک کے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے، طالبان دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے سن لیں مٹھی بھر دہشتگردوں کو اکثریت امن پسندوں پر غالب ہونے نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ دہشتگردوں کو لگام دی جائے، مذاکرات کا عمل حکومتی رٹ کو کمزور بنا رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف اب تک حکومتی رٹ دور تک نظر نہیں آئی ہے اور رہی سہی کسر حکمران خود پوری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، ہم محب وطن ہیں وطن عزیز کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 360627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش