0
Wednesday 12 Mar 2014 00:03

ایم کیو ایم کے تحت تھرپارکر کے قحط متاثرین کی امداد کے کیلئے غذائی اجناس کی دوسری کھیپ روانہ

ایم کیو ایم کے تحت تھرپارکر کے قحط متاثرین کی امداد کے کیلئے غذائی اجناس کی دوسری کھیپ روانہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور خدمت خلق فاؤنڈیشن میں صحرائے تھر میں قحط زدہ افراد کی امداد کیلئے قائم کردہ کیمپوں سے قحط سے متاثرہ خاندانوں کے لیے دو ٹرکوں پر مشتمل غذائی اجناس و دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء سمیت زندگی بچانی والی ادویات کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔ امدادی سامان میں آٹا، دالیں، خشک دودھ، چینی، بسکٹس کے علاوہ ملبوسات سمیت زندگی بچانے والی ادویات بالخصوص بچوں کی بیماریوں اور جلدی بیماریوں سے بچانے والی ادویات اور پینے کا صاف پانی بھی شامل ہے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان الطاف حسین کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں اور ایم کیو ایم دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر بلا امتیاز رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

انھوں نے ملک و بیرون ملک مقیم مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ نائن زیرو اور کے کے ایف کے مرکزی دفتر میں تھر پارکر کے قحط متاثرین کی مدد کے لیے قائم امدادی کیمپوں میں زیادہ سے زیادہ غذائی اجناس، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر ضروری سامان جمع کرائیں۔ تھر کے قحط زدہ افراد بھی ہمارے بھائی ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ان کی نگاہیں ہماری مدد کی منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 360629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش