0
Saturday 15 Mar 2014 20:09

طالبان خوف پھیلا کر پاکستان پر قبضہ کرنیکی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، ہاشم موسوی

طالبان خوف پھیلا کر پاکستان پر قبضہ کرنیکی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ شہید حجۃ الاسلام والمسلمین بابا عبدالعلی مزاری (رہ) انقلاب اسلامی کے فرزند امام خمینی اور رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے دلدادہ تھے۔ انہوں نے اہل بیت کے مکتب میں تربیت پائی۔ انہوں نے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی رہنمائی میں حزب وحدت اسلامی افغانستان کی بنیاد رکھی اور شیعیان افغانستان کے مظلومیت کی آواز بلند فرمائی۔ انہوں نے قوم میں اتحاد قائم کرکے قوم کو صبر و استقامت اور جرات عطا کی۔ انکی ذات بابرکت سے قوم کو اُمید کی نئی کرنیں دکھائی دینے لگے۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کا دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کیلئے اصرار ریاستی رٹ کو مجروح‌ کرنے کے مترادف ہے۔ طالبان ایک طرف سیز فائر کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں اتنی سخت سکیورٹی ہونے کے باوجود بےگناہ ججز، وکلاء اور عام عوام پر حملہ کرتے ہیں۔ اسی طرح کوئٹہ سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں نام بدل کر اپنی کاروائیاں جاری رکھنا قابل مذمت فعل ہے۔ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر انکے ناجائز مطالبات نہ مانے گئے تو وہ پاکستان پر مسلط ہو سکتے ہیں لیکن دہشتگرد قوتیں خواب غفلت میں گرفتار ہیں چونکہ پاکستان کے شیعہ سنی عوام اب جاگ اُٹھے ہیں اور انکے مذموم مقاصد کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان میں بریلوی مکتبہ فکر کے بعد محب وطن مکتب اہل تشیع کے ماننے والوں کی تعداد اکثریت میں ہے، لہذا اہلسنت اور شیعہ عوام ملکر ان تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے۔

خبر کا کوڈ : 362169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش