0
Monday 6 Sep 2010 11:35

لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،5 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق

لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،5 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق
لکی مروت:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہل کار اور اسکول کے پانچ طلبہ بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے علی الصباح بارود سے بھری گاڑی لکی سٹی تھانے کی عقبی دیوار سے ٹکرا دی۔جس سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔جبکہ لکی سٹی اسپتال سمیت اردگرد کی دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملے کی زد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ اسکول جانے والے بچے اور راہگیر بھی آئے ہیں۔واقعے کے وقت چالیس سے پینتالیس اہلکار تھانے میں موجود تھے۔عمارت کے تباہ شدہ حصے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ اور اب تک تیرہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔جن میں 9 پولیس اہلکار ،اسکول کے پانچ بچے اور 5 عام شہری شامل ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل ناکہ بندی کر دی۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سٹی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی۔جس کے نتیجے میں نو پولیس اہلکاروں سمیت انیس افراد جاں بحق ہو گئے،جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔خودکش دھماکے میں تیرہ پولیس اہلکاروں سمیت چونتیس افراد زخمی بھی ہوئے۔جن میں سے شدید زخمیوں کو پشاور اور بنوں کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کی پچھلی دیوار سے ٹکرائی،جس سے زور دار دھماکے ہوا اور تھانے کی عمارت منہدم ہو گئی۔دھماکے سے قریبی مسجد،اسپتال،اسکول سمیت دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی،تھانے پر حملے کے وقت چالیس سے پچاس کے قریب پولیس اہلکار عمارت میں موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 36404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش