0
Friday 21 Mar 2014 11:53

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، خالد حمید

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، خالد حمید
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی آرگنائزر کراچی کمیٹی خالد حمید نے کہا ہے کہ متحدہ قائد الطاف کا ملک کے آئین و قانون سے کھیلنے اور حکومت و افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کے پس پردہ بیرونی طاقتیں ملوث ہیں جو الطاف کے ذریعے ملک کی بقاء و سلامتی کو چوٹ دینے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اندرون سندھ سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خالد حمید نے کہا کہ متحدہ قائد کی دیدہ دلیری اور ہٹ دھرمی محض سندھ حکومت کی سرپرستی کا نتیجہ ہے، اسی لئے متحدہ جیسی دہشتگرد جماعت کو جان بوجھ کر اقتدار کی دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف بدستور وہی کریگا جو اس کے مفاد میں ہو، بڑی سے بڑی غلطی پر معافی مانگنا الطاف کے پرانے ہتھکنڈے ہیں جس سے کراچی کی عوام اچھی طرح واقف ہے۔ خالد حمید کا کہنا تھا کہ کراچی کے دہشتگردوں اور دہشتگردی سے نمٹنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے جس کیلئے عملی اقدامات کرنا بے حد ضروری ہیں تاکہ کراچی میں موجود دہشتگرد ناسوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 364204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش