0
Saturday 22 Mar 2014 11:13

شہید بینظیر بھٹو ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی نہ برتی جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شہید بینظیر بھٹو ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی نہ برتی جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاکھوں کی آبادی اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے تمام شعبوں میں شدید فقدان پایا جاتا ہے۔ جس میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسز، ڈسپنسرز اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ مذکورہ ہسپتال میں رات کے وقت صرف ایک ڈاکٹر اور ایک نرس ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، جو بہت ناکافی ہے۔ ذچہ و بچہ کے حوالے سے یہ شعبہ بالکل غیر فعال ہے اور رات کو ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں کی طرف ریفر کیا جاتا ہے۔ اکثر شعبوں میں نہ ڈاکٹر ہے نہ مشینری۔ امراض دل، اعصاب، آئی سی یو، این آئی سی یو کے شعبے ابھی تک قائم نہیں کئے جا سکے۔ حادثات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظام نہیں اور بعض موجود شعبوں میں بھی ڈاکٹر صاحبان آپریشن کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے معذرت کر لیتے ہیں۔ جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں اس ہسپتال کی اہمیت اور افادیت اور زیادہ ہو جاتی ہے۔ مگر ان مسائل کو حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہی۔ در این حال اس ہسپتال کو کُھلے ہوئے پانچ سال بیت رہے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مذکورہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ وگرنہ اس ضمن میں حکام بالا اور محکمہ صحت کی غفلت مجرمانہ ہو گی۔ اور عوام کا احتجاج کرنا حق بجانب ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 364527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش