0
Sunday 23 Mar 2014 19:38

یوم پاکستان، وحدت اسکاوٹس کیطرف سے پرچم کشائی، علامہ ناصر عباس نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

یوم پاکستان، وحدت اسکاوٹس کیطرف سے پرچم کشائی، علامہ ناصر عباس نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ وحدت اسکاوٹس کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وحدت اسکاوٹس کے میڈیا کوارڈینیٹر کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے گلگت، شمالی علاقہ جات سمیت مختلف مقامات پر قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔ سلامی کی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے قائدین اور رہنماوں نے شرکت کی اور وحدت اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلیوٹ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھنے کا عہد کیا۔ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، گلگت میں مولانا نئیر عباس مصطفوی نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ وحدت اسکاوٹس کے گروپ لیڈر نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ قومی دن کی مناسبت سے شجر کاری کی مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں علماء اور قومی رہنماوں نے اپنے ہاتھوں پودے لگا کر اس مہم کی کامیابی کے دعا کی ہے اور وحدت اسکاوٹس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 364966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش