0
Monday 24 Mar 2014 16:41

تھر میں قحط متاثرین بھوکے مر رہے ہیں جبکہ گھوٹکی میں کیڑے ہزاروں من گندم کھا گئے

تھر میں قحط متاثرین بھوکے مر رہے ہیں جبکہ گھوٹکی میں کیڑے ہزاروں من گندم کھا گئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں باوجود صحرائے تھر میں قحط اور غذائی قلت کے بعد گیسٹرو نے بھی اپنے پنجے گاڑنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ دوسری جانب گھوٹکی کے سرکاری گودام میں رکھی ہزاروں من گندم کو کیڑا لگ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صحرائے تھر میں خشک سالی اور غذائی قلت کی صورت حال برقرار ہے اور ہر روز کئی بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں، آج بھی چھ ماہ کا فرمان، ڈیڑھ ماہ کا نوید اور ایک دن کا بابو سول اسپتال مٹھی جبکہ چھاچھرو میں دو سالہ عرفان دم توڑ گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں اب بھی 63 جبکہ تحصیل اسپتالوں اور چھوٹے قصبوں میں واقع مراکز صحت میں بھی بڑی تعداد میں بچے زیر علاج ہیں۔ ایک طرف قحط اور غذائی قلت بچوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے جبکہ دوسری طرف علاقے میں گیسٹرو کی وبا نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں واقع سرکاری گوداموں میں خاطر خواہ انتظامات نہ کئے جانے کی وجہ سے وہاں رکھی ہزاروں من گندم میں کیڑے پڑ گئے ہیں۔ گندم کے مضر صحت ہو جانے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے اب تک باقی بچی ہوئی گندم کو محفوظ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔
خبر کا کوڈ : 365210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش