0
Wednesday 26 Mar 2014 11:35
ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ روکنے میں ادارے ناکام ہیں

کوئٹہ میں پولیس کی ناکامی پر ایف سی کو اسکے اختیارات دیئے، محمد خان اچکزئی

ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ وزیراعلٰی کے پاس ہے
کوئٹہ میں پولیس کی ناکامی پر ایف سی کو اسکے اختیارات دیئے، محمد خان اچکزئی

اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پولیس کی ناکامی پر کوئٹہ میں ایف س کو اختیارات دیئے۔ گورنر بلوچستان ڈاکٹر محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ایف سی کو پولیس کے اختیارات دینا مسائل کا حل نہیں تھا لیکن حالات کی بہتری کے لئے منظم ادارے کو اختیارات دینے پڑے۔ صوبے میں حالات کی بہتری کےلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کیساتھ مذاکرات انتہائی پیچیدہ معاملہ ہیں۔ وفاقی حکومت ان کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے تو نہ صرف بلوچستان، پاکستان بلکہ افغانستان سمیت خطے میں اس کا مثبت اثر پڑے گا۔ اب یہ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملے کو کیسے کنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے نام پر سب کچھ ہم نے اس میں سمو دیا ہے۔ روس کو بے دین ریاست سمجھ کر پاکستان کو استعمال کیا گیا۔ جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

محمد خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی پیٹرول و دیگر اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کرنے والے ادارے ناکام ہیں۔ ان کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ صوبے میں گذشتہ آٹھ نو ماہ کے دوران امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ کچھ عرصے میں مزید حالات بہتر ہوں گے۔ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ وزیراعلٰی بلوچستان کے پاس ہے۔ وہ اس کو دیکھ رہے ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے اثرات پورے ملک پر ہی نہیں، بلکہ پورے خطے پر پڑیں گے۔ اگر خدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا نتیجہ بہت خطرناک ہوگا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبائی سب جیکٹ ہے اور ہم یونیورسٹیز کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 365885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش