0
Sunday 30 Mar 2014 11:32

طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا باقاعدہ مطالبہ نہیں کیا، رستم شاہ مہمند

طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا باقاعدہ مطالبہ نہیں کیا، رستم شاہ مہمند
اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات کی حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا باقاعدہ مطالبہ نہیں کیا یہ صرف ان کی خواہش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک یا رکاؤٹ نہیں، مذاکرات کے دوران فریقین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر غور ہو رہا ہے۔ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رستم شاہ مہمند نے کہا کہ حکومت قیدیوں کے معاملے پر نظرثانی کر رہی ہے۔ اگر کسی کو بغیر ثبوت کے گرفتار کیا گیا ہے تو اسے رہا کرنے پر ضرور غور ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کو بتا دیا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے جنگ بندی جاری رہے گی۔ رستم شاہ مہمند نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، یہ مرحلہ وار کام ہے جو آہستہ آہستہ طے ہو گا۔ حکومتی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ طالبان کے لیے فری زون کی سہولت ہونی چاہیے تاکہ وہ بغیر خوف کے مذاکرات کر سکیں۔ بائلی علاقوں میں ایسے کئی مقامات ہیں جہاں طالبان اور حکومتی کمیٹی کے ارکان بات چیت کے لیے باآسانی آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 367380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش