0
Sunday 30 Mar 2014 18:00

کراچی، مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے دوران لیاری گینگ وار کے 3 اہم اشتہاری دہشتگرد ہلاک

کراچی، مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے دوران لیاری گینگ وار کے 3 اہم اشتہاری دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گبنگ وار کے دہشتگرد جسیم گولڈن، شاہد مکس پتی اور شعیب جدگال مارے گئے، ملزمان قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں لياري گينگ وار کے 3 اہم کارندے جسيم گولڈن، شاہد مکس پتی اور شعيب جدگال گولیوں کا نشانہ بنے۔ جسیم گولڈن عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر تھا جس کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ پولیس کے مطابق جسیم گولڈن 100 سے زائد قتل اور اغوا برائے تاوان کی 50 وارداتوں میں مطلوب تھا، علی محمد محلہ میں جسیم کا نام خوف کی علامت تھا۔ شاہد مکس پتی تاجو استاد کا رائٹ ہینڈ تھا، اس کی بھی زندہ یا مردہ گرفتاری پر بھی 10 لاکھ روپے رکھے گئے تھے، نوالین کے علاقے میں اسی کا سکہ چلتا تھا۔ موچکو پولیس مقابلے میں تیسرے اہم دہشتگرد شعیب جدگال کا بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا جس کے سر پر بھی 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔
خبر کا کوڈ : 367407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش