0
Thursday 3 Apr 2014 23:36

آئندہ انتخابات میں پنکچر نہ ہونے والے ٹیوب لیس ٹائر لائیں گے، عمران خان

آئندہ انتخابات میں پنکچر نہ ہونے والے ٹیوب لیس ٹائر لائیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایسے ٹیوب لیس ٹائر لائیں گے جنہیں کوئی پنکچر نہیں کرسکے گا، 2018ء کا الیکشن موجودہ انتخابی نظام کے تحت نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ انتخابی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں، آئندہ انتخابات موجودہ انتخابی نظام کے تحت نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں اسی فیصد نئے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جن میں سے بیشتر نوجوان تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فون کال پر ملک کو غلام بنانے والا کبھی قومی لیڈر نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس میں سیاسی بھرتیاں خرابی کی بڑی وجہ ہیں، شہر قائد میں پولیس کو سیاست سے پاک کرنا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ پنکچر کی کہانی دراصل نجم سیٹھی کی ہے جو عام انتخابات میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ تھے، جن کے بارے میں ایک مبینہ کال ٹریس ہوئی تھی جس میں وہ نواز شریف سے گفتگو کر رہے تھے۔ گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پنجاب میں 35 ٹائر پھٹے جنہیں پنچکر لگا دیئے گئے ہیں، یعنی 35 حلقوں میں عمران خان کچھ ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے تاہم نگران حکومت نے خصوصی کرم کرکے نواز شریف کو جتوا دیا۔
خبر کا کوڈ : 368810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش