0
Monday 7 Apr 2014 08:15

نان پشتو سردار مہتاب گورنر شپ کی دوڑ سے باہر، وزیراعظم کے دیرینہ دوست میجر (ر) عامر کے نام پر غور

نان پشتو سردار مہتاب گورنر شپ کی دوڑ سے باہر، وزیراعظم کے دیرینہ دوست میجر (ر) عامر کے نام پر غور
اسلام ٹائمز۔ قبائلی عمائدین اور بعض حلقوں کی مخالفت کے بعد سردار مہتاب احمد خان خیبر پختونخوا کی گورنر شپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ وزیراعظم نے میاں محمد نواز شریف نے نئے گورنر کے لئے میجر (ر) محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کر دیا، جن کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ سردار مہتاب احمد عباسی جو نان پشتو اور ہندکو بولنے والے ہیں، اس وجہ سے ان کے نام پر بعض قبائلی عمائدین اور بعض حلقوں نے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماضی میں سردار مہتاب احمد خان الگ صوبے کے کی تحریک میں شامل رہے ہیں۔ ان اطلاعات کے بعد وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست میجر (ر) محمد عامر کے نام پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، سردار مہتاب عباسی کو گورنر بنوانا چاہتے تھے اس سلسلہ میں انہوں نے وزیراعظم سے سردار مہتاب کی ملاقات بھی کروائی تھی جو بے اثر ثابت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 369933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش