0
Thursday 17 Apr 2014 06:21

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے استعفٰی دیدیا

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے استعفٰی دیدیا
اسلام ٹائمز۔ فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ استعفٰی راجہ پرویز اشرف نے آصف علی زرداری کی ہدایت پر طلب کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہداء کے خون کا سودا کر رہے ہیں، میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑا اور طالبان سے مذاکرات کی مخالفت کرتا رہونگا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفٰی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے پارٹی قیادت کے حکم پر طلب کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی پارٹی کی پالیسی کیخلاف بیان بازی کرنے کی وجہ سے طلب کیا گیا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے جاری کیا، جس میں سینیٹر فیصل رضا عابدی سے 7 دن میں جواب طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس پارٹی کی قیادت، پارٹی پالیسی اور آئین پاکستان مخالف تقاریر پر جاری کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 373716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش