0
Friday 18 Apr 2014 09:43

گندم اور آٹے کی سبسڈی کا خاتمہ عوام دشمن اقدام ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

گندم اور آٹے کی سبسڈی کا خاتمہ عوام دشمن اقدام ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وہ گلگت کی محرومیت اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ سے آگاہ ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام گذشتہ نصف صدی سے اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی نہ دے کر اس صوبے کے عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی گئی ہے۔ ایوان بالا اور ایوان زیرین اور اہم اداروں میں نمائندگی نہ ہونے کے باعث گلگت بلتستان کے عوام کی فریاد کہیں نہیں سنی جا رہی۔ انہوں نے اس صوبے میں آٹے اور گندم کی سبسڈی کے خاتمے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں اس صوبے کے عوام کی حمایت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 374083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش