0
Monday 21 Apr 2014 00:21

مسلمانوں کو شدت پسند اور دہشت گرد کے طعنے دیئے جارہے ہیں، لیاقت بلوچ

مسلمانوں کو شدت پسند اور دہشت گرد کے طعنے دیئے جارہے ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی کفرکی طاقتیں عالم اسلام میں انتشار اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر ان کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ عالم اسلام کو شیعہ سنی کے تفرقے سے بڑھ کر سعودی عرب اور ایران کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کے فارمولے پر عمل جاری ہے۔ مسلمانوں کو شدت پسند اور دہشت گرد کے طعنے دیئے جارہے ہیں جبکہ خود مغرب کی شدت پسندی کا یہ عالم ہے کہ وہ قرآن کو جلارہے ہیں، مسلمان قیدیوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر انسانی سلوک روا رکھا ہے اور سب سے بڑھ کر حضور (ص) کے توہین آمیز خاکے بنا کر مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔دنیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے اور دنیا یونی پولر کی بجائے ملٹی پولر کی طرف جارہی ہے۔ مصر میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور اب سینکڑوں کی تعداد میں اخوان المسلمون کے کارکنوں کو پھانسی کی سزائیں سنائی جارہی ہیں، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی سزاؤں کے پیچھے امریکہ، یورپی ممالک اور ہندوستان کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کے لئے امن ناگزیر ہے۔ کراچی اور بلوچستان میں سازش کے تحت حالات خراب کیے گئے۔ فاٹا میں بھی حالات کی خرابی کی ذمہ دار امریکہ اور بھارت ہیں۔ وہ سازش کے تحت فاٹا کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں لیکن جماعت اسلامی اس کی شدید مخالفت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسائل کو مزید بگاڑنے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ فوج او ربیرونی طاقوتوں کے دبائو پر سابق آمر کو کوئی ریلیف نہیں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں نجی چینل کے سینئر اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔
خبر کا کوڈ : 374808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش