0
Thursday 24 Apr 2014 16:23

فیصل آباد، دہشتگردوں کی فائرنگ سے احسان شاہ شہید، واقعہ کیخلاف احتجاج

فیصل آباد، دہشتگردوں کی فائرنگ سے احسان شاہ شہید، واقعہ کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں دہشتگردوں نے دکان پر فائرنگ کرکے سید احسان شاہ زیدی کو شہید کردیا، واقعہ کیخلاف شیعہ تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق احسان شاہ اپنی دکان پر موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعہ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا گیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ بعد ازاں انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ہونے کے بعد شہید کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، جس کے بعد شہید کی علاقائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ یاد رہے کہ شہید سید احسان شاہ زیدی سے قبل ان کے خاندان کے دو افراد کو شہید کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 376021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش